توبہ کاکڑی کا کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان اسپتال میں داخل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)توبہ کاکڑ ی سے کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں داخل۔ کل سے اب تک 180بلڈ ڈونرز خون عطیہ کرچکے لیکن مریض کی حالت تاحال بہتر نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت مریض کے بہتر علاج معالجے اور کانگو وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔