زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا
مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے چھ نوجوانوں اسامہ، ولید، شعیب، عمیر، اور ملاضیاءکا سراغ نہ مل سکا، نوجوان 23 جون کو زیارت سے اپنے گھر نوشکی جارہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ نوجوانوں کا سراغ لگانے اور تلاش میں مستونگ انتظامیہ مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات کررہی ہے، حکام کے مطابق ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ دوسری جانب اہلخانہ کی جانب سے لاپتہ ہونے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کروائی جاسکی۔