بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل


بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل، ملزم فرار۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی اور سالے کو قتل کردیا، لیویز انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیں۔