مستونگ کھڈ کوچہ میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر سوزوکی وین اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔