جھل مگسی میں بس اسٹاپ پر کھڑے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا


اوستا محمد(قدرت روزنامہ)جھل مگسی بس اسٹاپ پر دھرے قتل قاتل فرار۔وجہ پرانی دشمنی بتائی کا رہی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی جھل مگسی شہر بس آڈے پر ٹھرے ہوئے بس کےانتظا ر میں مٹ شہر کے محبوب علی مگسی اور میر محمد مگسی کو موٹر سائیکل پر سور تین حملہ اوروں نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر قتل کر کے فرار ہو گئے مقتول مٹ گوٹھ کے تھے سوداسلف لیکرکھر جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہیں لیویز فورس پہنچ کر دونوں نعشوں کو اسپتال روانہ کیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا لیوہز کے مطابق واقع پرانی دشمنی ہے ملزمانبکہ تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں قبائیلی جھگڑے اتنے ہیں جو آئے روز قتل ایک معمول بن گیا ہے اور جتنے واقعات ہو رہے ہیں قاتل کوئی نہیں پکڑا جاتا ہے پولیس یا لیویز کے بس سے بات بڑھ گئی ہے علاقہ نو گو اہریا بنتا جا رہا ہے۔