سوئی میں بارش سے گرنے والے بجلی ٹاورز بحال نہ ہوسکے، علاقے میں فراہمی معطل
ڈیرہ بگٹی (قدرت روزنامہ)سوئی میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث kv132 کے ٹاورز گرنے سے چھتیس گھنٹوں سے بجلی غائب شدیدگرمی اور پینے کی پانی کی قلت سے علاقہ مکین شدید پریشان اعجاز سرور ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے کہا ہے کہ 132 کے وی ٹاورز جو بارش کے باعث گر گئے تھے ضروری سامان کیساتھ ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ مرمت کا کام شروع کر دیا گیا مرمت کے بعد بجلی بحال کر دی جائیگی۔ ٹاور کی مرمت اور بجلی کی بحالی میں چار دن لگ سکتے ہیں۔