وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیچر عامر غوری کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکے زخمی ہونے والے شہری کی عیادت کی ۔ سرکاری اسکول ٹیچر عامر غوری گذشتہ روز کم سن بچے کو ریل ٹریک پر بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ میر سرفراز بگٹی نے زخمی شہری کا علاج آغا خان اسپتال میں کروانے اور اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہری کی انسان دوستی اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلی نے اسپتال میں زخمی ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی