آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی
تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، وفد میں آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر اور بی این پی عوامی کے مرکزی جونیئر نائب صدر کامریڈ ظریف زدگ، نیشنل پارٹی کیچ کے صدر یونس جاوید، کونسلر خلیل آزاد، ترجمان آل پارٹیز یلان بلوچ،بی این پی کے رہنماءمیران حیات شامل تھے، آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کہاکہ وہ لواحقین کے مطالبات کو آئینی وقانونی سمجھ کر حمایت کرتی ہے، حکومت اور اداروں کو سنجیدگی کے ساتھ لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا،ان کا مزید کہنا تھاکہ آل پارٹیز کیچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہے۔