کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر نہیں کرتا جو بھی کام کروں گا اس پر پلان بنا کر مکمل منصوبہ بندی کے بعد کیا جائے گااپوزیشن کا کام ہے جہاں ضرورت ہو وہاں ہماری ڈائریکشن درست کرنا اپوزیشن کی تجاویزیر پر عمل کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ جو اساتذہ کے لیے احکامات جاری کیے گئے تھے وہ پورے بلوچستان کے لیے تھے، میں جو احکامات جاری کرتا ہوں اس پر پہلے سیکریٹریٹ میں پورا کام کیا جاتا ہے، میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر نہیں کرتا، وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ جو بھی کام کروں گا اس پر پلان بنا کر مکمل منصوبہ بندی کے بعد کیا جائے گا، سرفراز بگٹی نے کہاکہ اپوزیشن کا کام ہے جہاں ضرورت ہو وہاں ہماری ڈائریکشن درست کرنا اپوزیشن کی تجاویزیر پر عمل کرینگے۔