پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا


پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بہادر بشیر کی گمشدگی کیخلاف لواحقین کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا تھا جس پر سیاسی، سماجی، بلدیاتی شخصیات کی جانب سے بھرپور اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، بالآخر بہادر بشیر منظر عام پر آگئے اور انہیں گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔