مالدیپ کے صدر پر کالاجادو کرنے کے الزام میں 2 وزرا سمیت 4 افراد گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 وزرا بھی شامل ہیں۔
مالدیپ کی مقامی میڈیا کے مطابق مالدیپ پولیس نے وزیر ماحولیات فاطمہ فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز، جو صدر ہاؤس میں وزیر بھی ہیں، کو صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، دونوں ملزمان نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
مالدیپ کی وزارت ماحولیات کے مطابق فاطمہ شمناز سلیم اور آدم رمیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فاطمہ شمناز سلیم اور آدم رمیز دونوں نے ماضی میں صدر محمد معیزو کے ساتھ میل سٹی کونسل کے ممبر کے طور پر کام کیا ہے جب وہ شہر کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا نے فاطمہ شمناز سلیم کو گزشتہ سال نومبر میں محمد معیزو کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی سرکاری رہائش گاہ ملیاج میں وزیر مملکت کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور پھر انہیں اس عہدے سے ہٹا کر وزارت ماحولیات دے دی گئی تھی۔
بعض میڈیا ذرائع کے مطابق فاطمہ شمناز سلیم میل سٹی کونسل میں صدر محمد معیزو کی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتی تھیں، تاہم پچھلے 5,6 مہینوں سے وہ عوام میں نظر نہیں آئیں۔