پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوسف دیوان کمپنیز پاکستان بھر میں چارجنگ اسٹیشن ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے معروف چینی کمپنی ڈونر کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں۔
پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کے ایک سرکردہ کھلاڑی یوسف دیوان کمپنیز (YDC) نے الیکٹرک وہیکل (EV) کے شعبے میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کیساتھ اس فیلڈ میں اہم کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے طور پر یوسف دیوان کمپنیز(YDC) نے اب چین کے ایک ممتاز ای وی چارجر پروڈیوسر ڈونر کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے امکان کے ساتھ پاکستان میں نقل و حمل کے منظر نامے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ای وی چارجر پروڈیوسر ڈونر کا شیئر چین کی مقامی مارکیٹ میں حیران کن طور پر 90 فیصد ہے۔

ڈونر کے ساتھ منسلک ہو کر دیوان پاکستان میں واحد آٹوموبائل برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔ جس میں EV کی کامیابی کے لیے ضروری ایک جامع ماحولیاتی نظام بھی شامل ہے۔
یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دیوان نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کو اسمبل کرتا ہے بلکہ ای وی چارجنگ کے لیے ضروری انفراسٹرکچر بھی فراہم کرتا ہے، یہ ایک لازمی جزو ہے جسے اکثر الیکٹرک موبلٹی کی منتقلی میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے مابین یہ تعاون نہ صرف پاکستان کو بجلی سے ہمکنار کرنے کے وژن کی حمایت کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ صارفین، خاص طور پر نئی لانچ کی گئی Honri Ve چلانے والے، چارجنگ کی رکاوٹوں کی فکر کیے بغیر الیکٹرک گاڑیاں چلانے کی سہولت اور اعتماد سے لطف اندوز ہو سکیں۔
دیوان اور ڈونر کے ہاتھ ملانے کے بعد پاکستانی صارفین الیکٹرک گاڑیوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی توقع کر سکتے ہیں، جو کہ ایک مضبوط چارجنگ نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجی کی یقین دہانی کے ساتھ مکمل ہو گی۔