امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد پرامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف سامنےآگیا
پاک امریکا تعلقات بہترین مقام پرہیں ۔ کسی بھی دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ پڑ جاتی ہے، الزبتھ ہورسٹ
امریکا(قدرت روزنامہ)امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرار داد پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف سامنے آگیا۔
پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ نےکہا پاک امریکا تعلقات بہترین مقام پرہیں،کسی بھی دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ پڑ جاتی ہے،دراڑ پر بات چیت کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک فریم ورک ہے،متعدد معاملات پر ڈائیلاگ کررہے ہیں۔
پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نےکہاتعلقات میں استحکام اوروسعت حاصل کی ہے جو کئی سالوں میں نہیں دیکھی تھی،تجارت کے نئےشعبوں کی تلاش کی ہے،صحت ،توانائی اور آب و ہوا جیسی چیزوں پر تعاون کرنے کے طریقے تلاش کیے ہیں۔متعدد معاملات پر ڈائیلاگ کررہے ہیں۔
مسعود خان نے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان ایک پل کا کردار اداکیاہے