قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات


گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں قیامت خیز گرمی اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ہے . آٹھ دنوں کے دوران اموات کی تعداد 968 ہوگئی .

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے لائی گئیں .
ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ 27 جون کو 135، 26 جون کو 127، 25 جون کو 141، 24 جون کو 134، 23 جون کو 128، 22 جون کو 86 اور 21 جون کو 75 لاشیں غسل اور تکفین کے لیے لائی گئیں .
کراچی میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اموات واقع ہوئی ہیں . ان میں بے گھر اور لاوارث افراد بھی شامل ہیں . منشیات کے عادی افراد بھی بروقت طبی امداد نہ مل پانے پر لقمہ اجل بنے ہیں .
ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والوں سے کراچی کے اسپتال بھرے پڑے ہیں . ڈائریا اور دیگر وباؤں کی زد میں آنے والے بھی اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں