لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو


صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے سامنے شابان سے اغواہ ہونے والے اہل خانہ کے احتجاج کا معاملہ،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد کا مظاہرین سے مذاکرات۔وفد میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ اور رکن اسمبلی عبید گورگیج موجوتھے۔صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیرداخلہ میرضیاء اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد کی یقین دہانی پرمغویوں کے اہل خانہ نے احتجاج ختم کردیا ۔شابان سے اغوا ہونے افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا ء اللہ نے کہاہے کہ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کواہل خانہ سے بات چیت کے لئے فوکل پرسن مقرر دیا ہے ۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے ۔اغواہ ہونے والے افراد ہمارے اپنے ہی لوگ ہے جن کی بازیابی کے لئے ریاست کردار ادا کررہی ہے ۔حکومت میں مشکل وقت میں اہل خانہ ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے ۔
دہشت گردجس کو بھی مارررہے ہیں وہ معصوم اور بے قصور ہے دہشت گردوں کو انسان اور انسانیت سے نفر ت ہے ۔پوری قوم اس امر پر یک زبان ہے ملک کے وجود کے خلاف کام کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ۔وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگونے کہاہے کہ امن استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے خلاف معاشرے کے ہر شخص آواز اٹھانی ہوگی ۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کوشاں ہے۔حکومت کی کوشش انکے پیارے بحفاظت اپنے گھر آجائے۔اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے انکا دکھ اور غم ہمارا غم ہے ۔