سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں وزراء، اراکین اسمبلی سے بات چیت ۔صوبائی ترقیاتی بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہسیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ۔
صحت اور امن و امان کے لئے غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں ۔نئے مالی سال کے آغاز سے ہی بلا تاخیر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیں گے ۔
وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ، کوئی خیانت برداشت نہیں کریں گے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہبجٹ کی تشکیل اور منظوری پر تمام اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل رہا۔