پنجگور، سکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو بچیاں زخمی
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراواں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پرائیویٹ سکول کی دو بچیاں زخمی ہو گئی
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراواں میں نجی سکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حمل نذر ولد حاجی نذر جان بحق جبکہ سکول کی دوبچیاں زخمی ہوگئی ہیں یہ واقعہ دعا پرائیویٹ سکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب حمل نامی نوجوان بچوں کو سکول چھوڑ نے آئے تھے۔