خود گریڈ اسٹیشن جا کردیکھوں گا کہ گوادر کی بجلی کہاں کہاں تقسیم ہورہی ہے،مولانا ہدایت الرحمان
گوادر (قدرت روزنامہ)گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر گوادر میں بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو میں خود گریڈ اسٹیشن میں بیٹھ کر دیکھوں گا کہ گوادر کے لوگوں نام پر حاصل کی 100 میگاواٹ کی بجلی کہاں کہاں تقسیم ہورہی ہے،
گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گوادر میں بجلی کے مسلسل لوڈشیڈنگ اور مختلف مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوادر کے بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوا تھا تو میں خود گریڈ اسٹیشن جاکر بیٹھوں گا اور دیکھوں گا گوادر عوام کے نام پر حاصل کی گئی 100 میگاواٹ کی بجلی کہاں کہاں تقسیم کی جارہی ہے اور عوام کو اس سے آگاہ کروں گااس کے بعد عوام جو فیصلہ کرے گی میں بطورِ عوامی نمائندہ ان کے ساتھ رہوں گا اور بجلی کے مسئلے کے حل تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔