یہ میرا آخری ٹی 20ورلڈکپ تھا،ویرات کوہلی
برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری ٹی 20ورلڈ کپ تھا ،وہ جو پانا چاہتے تھے وہ انہیں مل گیا۔ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ شاید ہم ایک رن بھی نہ لے پائیں لیکن پھر وہ ہوتا ہے جس کا شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو، کیونکہ خدا عظیم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ملک کیلئے ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانا چاہتا تھا جو میں نے کیا،یہ ایک کھلا راز ہے کہ اب ہمیں آنے والی نسل کو موقع دینا چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کریں۔