ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے،عزت دیں گے تو عزت ملے گی: عظمیٰ بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے آج پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ اتنی محدود مدت میں اتنا متوازن بجٹ پیش کرنا یقیناً ایک تجربہ کار حکومت ہی ممکن بنا سکتی تھی ۔ بجٹ میں 100سے زائد پروجیکٹس میں مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت ابتدائی 100دن میں مہنگائی کو نیچے لے کر آئی آٹے کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔ آج 12روپےمیں روٹی کی دستیابی پرعام آدمی حکومت کو دعائیں دے رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوری ذہن رکھنے والے شخص ہیں جو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل ہیں ۔
انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئےمزید کہا کہ وہ پہلے بھی یہی کہتی رہی ہیں کہ جیسا منہ ویسی تھپڑ۔ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے۔عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔ جہاں قائد ایوان نہیں بول سکتیں وہاں اپوزیشن بھی نہیں بول سکتی۔ چار سال پہلے جب پرویز الٰہی نے پابندی لگائی تو میں بولنا بھول گئی۔ آج اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بدتمیزی سے معطل کیا تو ہم نے یہ بھی دیکھا گجرات کے غنڈوں کے ذریعے ہمیں مار پڑوائی ڈپٹی سپیکر کے بال کھینچے گئے۔ہمیں جمہوریت کا بھاشن نہ دیں، تم 103ہو تو ہم 218 ہیں۔سمجھ نہیں آتی لیڈر کو دل میں لکھا ہے یا قیدی نمبر 804 کو جوتیوں پر لکھا ہے۔ قیدی نمبر 804 کو کہاں کہاں لکھا۔ اتنے نالائق ہیں جہاں کام کرنا چاہیے وہاں کام نہیں کرتے ۔اپوزیشن نے 9 مئی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی ابھی تو انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔ نوازشریف کا تنخواہ نہ لینا ذاتی معاملہ نہیں تھا اپنی بچی کو نہ پالنا ذاتی معاملہ ہے۔ تحفوں کی جعلی رسیدیں لایا۔
چار سو تیس کنال جہاں بیگم اسکی سہیلی اور ٹرسٹی کو فیور دی گئی۔ملکی تاریخ میں بھٹو شہید جیسا لیڈر پھانسی لے گیا لیڈران جیلوں میں چلے گئے کیونکہ سیاسی جماعت تھی۔نوازشریف کو اٹک قلعے میں بھیجا اور جعلی ہیلی کاپٹر کیس بنایا گیا تو کیا ہم نے9مئی کیا؟ یہ جو دہشت گردی کو سپورٹ کرے سیاست کی آڑ میں یہ بھی دہشت گرد ہیں۔اگر طالبان جی ایچ کیو میں گھسے تو وہ دہشت گرد لیکن پی ٹی آئی جی ایچ کیو گئے تو وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔
جب لیڈر گھڑی چوری کرے گا تو ورکر نے جناح ہاؤس سے ٹماٹر اور آلو چوری کئے۔ہم نے دہشت گردی غداری بغاوت کا پرچہ بھی بھگتا ہے۔اعجاز چوہدری کی آڈیو میں آگ لگانے کی بات کی وہ پنجاب کے صدر رہے ۔یہ کہتے ہم نے نہیں فوج نے سب کچھ کیا تو سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے صنم جاوید جناح ہاوس گالیاں دیتے ہوئے گئی۔
ان پر سیاسی نوعیت کا مقدمہ نہیں بنایا افسوس ہے نہ ملال نہ تکلیف نہ معذرت کےلئے تیار ہیں جو کچھ انہوں نےکیا نا اس پر شرمندہ ہیں۔سیاسی جماعت کی آڑ میں جو دہشت گردی کرے گا اسے کے ساتھ بھی دہشت گردوں والا سلوک ہوگا، نیازی کےلیے مٹن ،دیسی مرغے پورے کا پورا امپورٹڈ چیزیں فریج ٹی وی بھی موجود ہیں۔نوازشریف نے کہاکہ نیازی کو ایک کے بجائے دو اے سی لگوا دیں۔آج اظہار ہمدردی کرنا چاہتی ہوں اپوزیشن ارکان کو معطل کرنا اچھا فیصلہ نہیں لیکن ہاؤس کو چلانے کےلئے اپنا اختیار استعمال کیا۔ ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے۔