بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ میں کامیابی کی وجہ بتادی


برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے پچھلے تین سے چار برسوں میں جو کیا وہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، آج ہم نے جو کامیابی حاصل کی اس کے پیچھے وہ جدوجہد ہے جو ہم کافی عرصے سے کرتے آرہے ہیں، ہم نے بہت سے میچز ایسے کھیلے جس میں ہائی پریشر کا سامنا تھا لیکن ہم نے اس سے سیکھا کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی میں ٹیم کے ساتھ ساتھ منیجمنٹ کا بھی بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور کھل کرکھیلنے کا موقع دیا۔