موت کو چھو کر ’ٹک‘ سے واپس آنے والا کھیل کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موت اور اس جُڑی چیزیں جیسے کفن، قبر اور تابوت وغیرہ اپنے اندر خوب کا سامان رکھتے ہیں، اس حقیقت کے ہوتے کیا ہو اگر آپ سے کہا جائے کہ موت کا مزا چکھنا ہو تو کچھ وقت تابوت میں گزار کر دیکھیں۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک کمپنی نے لوگوں کو کچھ ایسا ہی تجربہ فراہم کر رہی ہے۔
’ہورر باکس‘ نامی اس کمپنی نے ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے چلینج پیش کیا ہے جس میں زندہ انسان تابوت کے اندر لیٹ کر ایک پزل سلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔
تابوت میں سلجھائے جانے والے اس پزل کا نام ’کیٹالیپسی‘ ہے، مگر یہ کھیل ایسے افراد کے لیے قطعی نہیں ہےجنہیں تاریکی یا تنگ جگہوں میں گٹھن محسوس ہوتی ہے۔
’کیٹالیپسی‘ دراصل ایک بیماری ہے جس میں انسان خود کو ہلا جلا نہیں سکتا اور وہ سکتے کی کیفیت میں چلا جاتا ہے۔
10 2 3 300x180
اس کھیل کا حصہ بننے والوں کو 30 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔ اس گیم میں حصہ لینے والے اپنے ساتھ ایک پارٹنر بھی لے جا سکتے ہیں۔ لیکن دونوں کو الگ الگ تابوت میں بند کیا جاتا ہے۔
دونوں پارٹنرز لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے آپس میں بات کر سکتے ہیں اور مل جُل کر تابوت میں موجود پزل حل کی کوشش کرتے ہیں۔ تابوت میں سی سی ٹی وی کیمرا بھی نصب ہونے کی وجہ سے باہر موجود گیم ماسٹر انہیں مانیٹر کر رہا ہوتا ہے۔
10 3 2 300x180
اس کھیل ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ گیم کھیلنے کے خواہش مند افراد ٹکٹ خریدتے وقت اپنی مرضی کے مطابق ماحول کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یعنی تابوت میں جانے کے بعد وہ مصنوعی دھواں یا مصنوعی آگ کے شعلے دیکھنا چاہتے ہیں۔ شرکا اپنی مرضی کا میوزک بھی لگوا سکتے ہیں۔