جائیداد کا تنازع، ماں بیٹی کو دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے دیوار چُن دی گئی۔ 28 گھنٹے بعد پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو دیوار توڑ کر بازیاب کرالیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق مقدمےمیں خاتون کا دیوراسکی بیوی اوربرادر نسبتی نامزد، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمےمیں گھرپرقبضہ،حبس بیجا میں رکھنے،دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔
متاثرہ خاتون کے مطابق دیورنے ہم ماں بیٹی کو پانی،بجلی،گیس کی سہولت سےمحروم کررکھا، ملزمان نے کمرے میں بند کرکےدیوار اٹھواکرپلاستر بھی کرادیا تھا، ملزمان نے مکان پرقبضےکی کوشش کی،جان کاخطرہ ہےتحفظ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا۔ جہاں ماں اور بیٹی کو گزشتہ روز کمرے کے میں قید کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی گئی تھی۔ پڑوسی کی اطلاع پر کارروائی کرکے دیوار توڑ کر دونوں خواتین کو نکالا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر کی ملکیت کے تنازعے پر خاتون اور اس کے دیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر دیور اور اس کے بچوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی گئی تھی تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔
پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔