عمر کوٹ کے رہائشی عبدالرشید کپری کے مطابق ان کی اونٹنی گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھی، جو گزشتہ روز دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی . صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا کہ ان کی اونٹنی مورجھنگوموڑ پر مردہ پڑی ہے، اور اس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں . عبدالرشید کپری کا کہنا ہے کہ ابھی معلوم نہیں ہے کہ اونٹنی کی ٹانگیں زندہ حالت میں کاٹی گئی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں . انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے، ابھی معلومات کررہے ہیں، انہوں نے پولیس کو تاحال واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے . یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بھی سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی . سانگھڑ کے علاقے منڈ جمڑاؤ کے شہری سومربَھَن کے مطابق ان کا اونٹ ایک وڈیرے کی زرعی زمین پر چلا گیا تھا، جس پر وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی . وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ایک اور اونٹنی کی ہلاکت کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے .
عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں مورجھنگوموڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی ہے، اونٹنی کے مالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ کر اس کی لاش سڑک پر چھوڑ دی ہے .
متعلقہ خبریں