کراچی تا راولپنڈی ’سمر ویکیشن ٹرین‘ کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے کراچی تا راولپنڈی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے خصوصی ٹرین سروس متعارف کرائی ہے، جو 5 جولائی سے 30 جولائی تک جاری رہے گی۔
’سمر ویکیشن ٹرین‘ کراچی سے رات 8 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، اگلے دن 3 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی، جبکہ رات 10 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ واپسی کے سفر کے لیے ٹرین رات 12:30 بجے راولپنڈی سے روانہ ہو کر شام 6:00 بجے لاہور پہنچے گی، اور پھر اگلے دن 2:15 بجے کراچی پہنچے گی۔
اس سروس کا مقصد شہریوں کو موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تعطیلات میں آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

ایئر کنڈیشنڈ بیت الخلا
اس سے قبل جمعرات کو قومی ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایئر کنڈیشنڈ بیت الخلا کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق، ان بیت الخلا میں ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ ڈرائر، سردیوں میں گرم پانی کے لیے گیزر، شیمپو، صاف تولیے اور ڈائپر تبدیل کرنے والے اسٹیشن موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان سہولیات کو اگلے 3 ماہ میں ملک بھر کے مزید 13 اسٹیشنوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تیار کیے گئے یہ ریسٹ رومز 50 روپے کی یکساں فیس کے لیے قابل رسائی ہوں گے۔