آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024کے بہترین 11 کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، ٹرسٹن اسٹبز، ہاردک پانڈیا، مارکس اسٹوئنس، راشد خان (کپتان)، فضل الحق فاروقی، جسپریت بمراہ، رشاد حسین اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔ افغانستان کے کپتان راشد خان کو ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان 578 فینٹسی پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سب سے بہترین کھلاڑی رہے۔ اسی لیے انہیں ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔
فینٹسی پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں رہا راشد خان (578 پوائنٹس)، ہاردک پانڈیا کے (548)، فضل الحق فاروقی (546)، مارکس اسٹوئنس (511)، جسپریت بمراہ (509)، ارشدیپ سنگھ (504)، رشاد حسین (478)، رحمان اللہ گرباز (437)، ٹریوس ہیڈ (361)، ڈیوڈ وارنر (281)، ٹرسٹن اسٹبز (254)۔
آئی سی سی کی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اور بھارت کے تین، 3 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ افغانستان سے رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، فضل الحق فاروقی اور راشد خان (کپتان) شامل ہیں۔ بھارت سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
آسٹریلیا سے 3 کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ اور مارکس اسٹوئنس جبکہ جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش سے ایک، ایک کھلاڑی بالترتیب ٹرسٹن اسٹبز اور رشاد حسین شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کو شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 7.76 کے اکانومی ریٹ سے 14 وکٹیں حاصل کیں اور 478 فینٹسی پوائنٹس حاصل کیے تھے۔