کندھ کوٹ میں پولیس وین حادثے کا شکار، 4 پولیس اہلکار جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ کےدوران ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی۔
ایس ایس پی کندھ کوٹ کا بتانا ہے کہ حادثے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 پولیس اہلکاروں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔