کراچی: پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کےباعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔