صدر مملکت نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024-25 کی منظوری دے دی ہے . صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی .

فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہوگا .
قومی اسمبلی نے جمعہ 21 جون کو فنانس بل میں شق وار منظوری کے بعد 18877 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں . شق وار منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لیں .
پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کی گئی تھی جس میں 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی . تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کیا .
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے . اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی .

. .

متعلقہ خبریں