ضلع کرم میں دھماکے کے باعث 19 افراد زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے . ڈی پی او کرم نثار مہمند کے مطابق تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے .


ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے اسکی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی بھی لی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں