مہیما چوہدری نے حنا خان کو باہمت قرار دے دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مہیما چوہدری نے بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان کو باہمت قرار دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حنا خان نے گزشتہ روز اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر تشخیص ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کینسر کو شکست دینے والی ماضی کی اداکارہ مہیما چوہدری نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HT City (@htcity)


مہیما نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت بہادر ہیں، حنا۔ آپ ایک فائٹر ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ، آپ ٹھیک ہو جائیں گی! آپ کے پاس لاکھوں لوگ ہیں، جو آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور میں اس کے ذریعے آپ کا ہاتھ تھامے وہاں موجود رہوں گی۔
واضح رہے کہ مہیما چوہدری کو بھی چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اب کینسر سے پاک ہیں اور جلد ہی کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“ میں نظر آئیں گی۔