تربت: تیل بردار گاڑی میں آگ لگ گئی، دھواں دور تک دکھائی دیا
تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر تربت میں تیل بردار گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کا گہرا سیاہ دھواں دور تک دکھائی دیتا رہا۔
پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے جوسک میں پل پر تیل بردارگاڑی میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے گاڑی تباہ ہوگئی، تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بعد ازاں فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔