چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی


سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی
ممبئی(قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان یوں تو سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا اسٹار کے حوالے سے ایک تصویر کافی وائرل ہے .
فیس بک پر ایک پیج کی جانب سے تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے تھے .


تفصیلات کے مطابق شوبز کے ایک پیج کی جانب سے بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور ان کی فیملی کی ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکار کی فیملی کو دیکھا جا سکتا ہے . تاہم اسی فیملی کی تصویر میں ایک شخص ایسا بھی تھا، جو آج کے دور میں کافی مقبول ہو رہا ہے .

اس تصویر میں دھرمیندر، ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور، بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول بھی موجود تھے . جبکہ دھرمیندر کی پہلی اہلیہ سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی موجود تھیں .
اسی تصویر میں بابی دیول اور سنی دیول کے بیچ میں موجود مسکراتا چہرہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھ رہے ہیں .

جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی چاہت فتح علی خان ہی سمجھ رہے ہیں، جبکہ دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں .
لیکن اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود شخص چاہت فتح علی خان نہیں ہیں، بلکہ دھرمیندر کی فیملی کے قریبی شخص ہیں .

. .

متعلقہ خبریں