کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی


کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی . ‏پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی .


محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا .
پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی . پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگاکر حاصل کی .
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تقریب کا مقصد الیٹ کلاس کو نوازنا نہیں بلکہ ایک نوبل کاز ہے، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی اور وہاں بھی یہ رقم رقم چیئرٹی میں استعمال ہوئی .
انہوں نے کہا کہ لوگ سونے چاندی اور جواہرات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن ہم نے ایک نیک مقصد کے لئے گاڑیوں کی پریمئم نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعہ خواہش مند لوگوں کو دے رہے ہیں .
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والا پلیٹ ری سیل کر سکتا ہے . نیلامی سے جتنے پیسے جمع ہونگے سیلاب زدگان کے گھروں کے لئے دیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں