ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی . اسلام آباد سے ترجمان ریلوے کے مطابق پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی .

ترجمان ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدنی حاصل ہوئی . ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدنی کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی .

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کو مالی سال کے آغاز پر حکومت سے 73 ارب آمدنی کا ہدف ملا تھا . مسافر ٹرینوں سے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کی آمدنی ہوئی . ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا .

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے . اگلے سال آمدنی کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے .

. .

متعلقہ خبریں