بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے ، قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے .
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، اسمبلی میں بیٹھے بڑی تعداد میں لوگ عوامی نمائندے نہیں لائے جاتے ہیں، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، بیرونی دورے محض سیر سپاٹے تک محدود رہتے ہیں .

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینز سے بات کرنے تک کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، وزارت بیورو کریٹ چلاتا ہے، ذمہ داری وزیر پر آتی ہے، جمہوریت چلانے کیلئے یہ مسائل حل کرنے پڑیں گے . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں کو اقتدار میں حصہ پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، وفاقی حکومت اب صرف 3 وزارتوں پر منحصر رہ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں