مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پر عام انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے .

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں،قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے،صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں،الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں .

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے ،پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرتی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں ،پی ٹی آئی نے کسی مذاکراتی ٹیم کا با ضابطہ اعلان نہیں کیا،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں،جمعیت علمائے اسلام مذاکرات کا انکار کرتی ہے نہ مسئلے کے حل سے انکار کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں