جمال رئیسانی قومی اسمبلی میں بورڈ آف ینگ پارلیمنٹیرینز فورس کے جنرل سیکرٹری منتخب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے بورڈ آف ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے انتخاب میں مجھے جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا۔ انشاللہ اپنی زمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کروں گا۔