پنجگور، زمین کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے دازی بونستان میں زمین کے تنازعے پر بھائیوں میں جھگڑا ، تشدد سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول اکرام ولد الہی کا اپنے سگے بھائی کے درمیان زمین کے مسلے پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر دوسرے بھائی نے لاتوں مکھوں سے تشدد کرکے اپنے بھائی اکرام کو موت کی وادی میں دھکیل دیا پولیس کے مطابق واقع کے بعد ملزم فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپہ ماررہی ہے ۔