لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر بحال کردی گئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر دہانہ سر کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے پتھر ہٹا کر بند شاہراہ بحال کردی گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق شاہراہ گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی تھی۔ رات گئے بند ہونے والی شاہراہ کی بحالی میں این ایچ اے کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں نے مسلسل محنت کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے این ایچ اے ٹیم ،ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ثنا ماہ جبین کے مطابق شاہراہ کی بندش کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پانی اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں۔