خضدار میں دو بھیڑیوں کو مارکر کھال اتارنے کی وڈیو، ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اظہار تشویش


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خضدار کے پہاڑوں میں دو بھیڑیے مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔ خضدار کی تحصیل باغبانہ کی یونین کونسل ترندین کے پہاڑوں میں جنگلی بھیڑیوں کو مار کر کھال اتارنے کی وڈیو پر تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا کہ ترندین کے پہاڑوں میں بھیڑیے کو مارا گیا، وڈیو میں بھیڑیے کی کھال اتارتے دیکھا جاسکتا ہے، لوگوں نے چند پیسوں کیلئے دو بھیڑیے مار کر اس کی کھال اتاری۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی خضدار جانوروں کی نسل کشی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کریں۔