بااثر افراد نے غریب زمیندار کے 6 مویشیوں کو آگ لگا دی


سرگودھا(قدرت روزنامہ)سرگودھا کے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کا غریب زمیندار کے 6 مویشیوں کو آگ لگا دی،آئی جی پنجاب کا واقعہ نوٹس لینے پر واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بااثر افراد نے ذاتی عناد پر اپنے مخالفین کے 6 جانوروں کو آگ لگا دی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی جس پر پولیس نے مویشیوں کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم محمد سرور کو گرفتار کر لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،جس پر ڈی پی او سرگودھا کو دیگر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا حکم لینا کا حکم دیا تھا،دیگر ملزمان میں شریک بیوی نسیم بی بی اور بیٹے علی نے قبل از ضمانت گرفتاری کروا رکھی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، سزا سے نہیں بچ سکیں گے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی عناد پر مخالفین کے 06 مویشیوں کو آگ لگا دی تھی۔