اس حوالے سے شہریوں کا بتانا ہے کہ او پی ڈی میں الٹرا ساؤنڈ کے 2 حصے ہیں . ایک حصہ گائنی سائیڈ کے ساتھ ہے جہاں 6 سے 7 لیڈی ڈاکٹرز تعینات ہیں لیکن 7 لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی کے باوجود الٹرا ساؤنڈ کیلئے مرد ڈاکٹر ز کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہے . یہاں پر گائنی سے متعلق امراض میں مبتلا خواتین کا الٹرا ساؤنڈ بھی مرد ڈاکٹر ہی کرتے ہیں . سول اسپتال میں خواتین کے الٹرا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر حضرات کے کرنے پر متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ خواتین کا الٹرا ساؤنڈ خاتون ڈاکٹر سے کرایا جائے لیکن اس مسئلے کو نظر انداز کیا جارہا ہے . اور تردیدی بیانیےکا سہارا لیکر معاملے کو دبا دیا جاتا ہے . شہریوں نے مزید کہا کہ خواتین کی بے حرمتی اور اسلامی و قبائلی روایات کے برخلاف مذکورہ مسئلے پر سول اسپتال کی انتظامیہ کوئی اقدام نہیں کررہی جو باعث شرم ہے . شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے احکامات جاری کیے جائیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سول ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، خواتین کا الڑا ساؤنڈ مرد ڈاکٹر سے کرنے پر بضد . شہریوں کے با ر بار نشاندہی کے باوجود کوئٹہ سول اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کرنے کے لئے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر کی جگہ پر مرد ڈاکٹر موجود ہے جو خواتین کے الٹرا ساؤنڈ کر رہے ہیں .
متعلقہ خبریں