پی بی 21 حب دریجی کے بوگس ووٹ مسترد کرکے عدالت نے عوامی مینڈیٹ کو احترام دیا، نیشنل پارٹی


حب(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق مئیر حب میر رجب علی رند نے عدالت کے فیصلے کو آئین و قانون کی فتح قرار دینے ہوئے عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی بی 21 حب دریجی کے عوام کے مینڈیٹ کو عدالت عالیہ نے احترام کرتے ہوئے تمام بوگس ووٹوں کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا انھوں نے کھاکہ منصفانہ شفاف انتخابات کا انعقاد وقت و حالات کی ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گئے انھوں نے کھاکہ منصفانہ و شفاف انتخابات میں نیشنل پارٹی کی جیت یقینی ہے اور ضمنی انتخابات میں نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام کارکن بھرپور حصہ لینے کے لیے اپنی تیاریاں شروع کریں۔ انھوں نے کھاکہ ضلع لسبیلہ حب کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے عوام دھاندلی کے زور پر آنے والے امیدواروں کو انشااللہ مسترد کرکے حقیقی رہنماں پر اعتماد کرے گا انھوں نے کھاکہ جام آف لسبیلہ کے ساتھ ہمارا انتخابی اتحاد برقرار ہے اور متحد ہوکر انشاللہ ضلع حب کے عوام کو کامیابی کا نوید سنائیں گئے۔ انھوں نے کارکنوں سے کھاکہ انتخابی تیاریاں شروع کریں کامیابی عوام کی ہوگئی رجب علی رند نے مزید کہا کہ عدلیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہPB21کے 39پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرنے کے عمل کو شفاف بنانے کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے لہذا اس ہدایت کو الیکشن کمیشن یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ دوبارہ پولنگ کے عمل کے دوران نہ کسی کو ٹھپہ ماری کی اور نہ ہی کسی کو سرکاری مشینری کے استعمال کی اجازت دی جائیگی نیشنل پارٹی کو اپنے عوام اور ووٹرز و سپوٹرز پر پورا یقین ہے ہم اپنے مد مقابل امیدواروں کا عوامی طاقت کت بل بوتے پر بھرپور مقابلہ کریں گے نیشنل پارٹی عوامی مینڈنٹ پر یقین رکھتی ہے اور کسی دھونس دھمکی دھاندلی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرے گی رجب رند کا مزید کہنا تھا کہ مال دولت دھونس دھمکی اور دھاندلی کی سوچ رکھ کر الیکشن جیتنے کا خواب دیکھنے والے ابھی سے اپنی غلط فہمی دور کرلیں کیونکہ نیشنل پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور عوام کی قوت پر یقین رکھتی ہے۔