قائد تحریک دفاع فیروزآباد ادوحمید مروئی کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بولان مائننگ انٹرپرائز معاہدہ کی خلاف ورزی کررہی ہے . معاہدہ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لےجارہی ہے، نیز معاہدہ کے تحت علاقہ کے فلاح و بہبود کےلئے انہیں جو اقدامات کرنی ہیں وہ نہیں کررہی ہے . بی ایم ای انتظامیہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کررہی ہے اور اربوں کی معدنیات لے جارہی ہے . ان کے ادنی سے ادنی سے ٹھیکیدار ارب پتی بن گئے ہیں جبکہ معدنیات کے مالک اہالیان فیروزآباد پینے کے پانی اور صحت کی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں . اس صورتحال کو دیکھ کر اہل علاقہ نے بولان مائننگ کی گیٹ پر دھرنا دیکر کمپنی کو بند کیاتھا لیکن خضدار انتظامیہ کے درمیان آنے اور یقین دہانی کے بعد ہم نے دھرنا ختم کیاتھا . خضدار انتظامیہ اور دفاع فیروزآباد کے درمیان علاقہ کے فلاح و بہبود کے متعلق جو معاہدہ ہوا تھا اس سے ایک بار پھر بولان مائننگ انٹرپرائز روگرادنی کرنے لگی ہے . جس کے بعد ہم نے دھرنا اور لانگ مارچ کا اعلان کیاہے . یہ تحریک اب صرف خضدار تک محدود نہیں ہوگی بلکہ ہم کوئٹہ میں کمپنی کے ہیڈآفس کے گیٹ پر بھی دھرنا دیں گے . . .
خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ پر دھرنا دیکر کمپنی کو بند کرنے کا اعلان کردیا . بعد ازاں خضدار ٹو کوئٹہ لانگ مارچ کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں