بلوچستان

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی


حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے گزشتہ روز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سید لطیف شاہ ،ہدایت اللہ مینگل ،کے بی مگسی ،لالہ صالح محمد بابی ،ڈاکٹر ارسلان ،افتخار احمد بلوچ ،گلزار احمد ،صدام حسین ریلی ،شعیب بلوچ ،غلام نبی مگسی، عامر علی مگسی ،عمران مری و دیگر ممبران کے ہمراہ لسبیلہ پریس کلب حب میں ایک پ ±ر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بجٹ کسی بھی لحاظ سے نہ عوامی ہیں۔ اور نہ ہی اس میں عوامی بنیادی مسائل کے حل موجود ہے بجٹ میں عوامی نوعیت کا کوئی اسکیم تک شامل ہیں اور نہ ہی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کوئی ہسپتالوں اسکول کالج یونیورسٹیوں میں در سی عمل کی بہتری کیلئے کوئی پرو گرام مرتب کیا گیا ہے چند ایک مقام پر ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی روڈوں کو کسی بھی صورت ترقی اور خوشحالی کا نام نہیں دیا جا سکتا بجٹ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور جدید دور کی ضروریات سے آراستہ کرنے اور انھیں شعوری طور ہنر مند بنانے کا کوئی بھی پرو گرام تک شامل نہ کر نانو جوانوں کو دیوار سے لگانے کی ایک انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں ہسپتالوں کی حالت زار تعلیمی اداروں کی خستہ حالی اور بد ترین معاشی بحران اور انکی حل سے متعلق کوئی بھی پیش بندی بجٹ میں شامل نہ ہو نا بد ترین عوام دشمنی ہیں انھوں نے کہاکہ حالیہ بجٹ کو عوام دوست بجٹ اس لیے بھی کہنا مناسب نہیں جہاں پر عوامی نوعیت کا کوئی میگا پراجیکٹس شامل نہیں جبکہ دوسری جانب عوام کے منتخب نمائندوں کے بجائے پسند ناپسند کے بنیادوں پر رشتہ داروں اور دوستوں کو نوازا گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ساتھ پنجگور جیسے اہم اضلاع کو مکمل نظر انداز کر کے اور وہاں پر سابقہ تمام عوامی اجتماعی پروجیکٹس کے فنڈز منجمد کر نا حقیقی اپوزیشن قوتوں کو دیوار سے لگانے اور بد ترین عوام دشمنی ہیں۔ جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہاکہ حالیہ بجٹ جو بند کمروں میں مخصوص طبقے کی توسط سے بنائی گئی ہے۔ بجٹ الفاظ کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ ایسے عوام دشمن بجٹ کو مکمل مسترد کرتے ہوئے ضمنی بجٹ کے تحت عوام عوامی اجتماعی بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ پنجگور جیسے اہم اضلاع کی عوامی مفادات کے تحت ہونے والی بجٹ کی بحالی اور موجودہ بجٹ میں تجویز کر دو اسکیموں کو فوری شامل کر کے پائی جانے والی بے چینی اور بحران کی خاتمہ ممکن بنائی جائیں ایک سوال کے جواب انھوں نے کہاکہ اسد اللہ بلوچ پنجگور سے منتخب عوامی نمائندے ہونے کے ساتھ ساتھ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر بھی ہیں انھوں نے حالیہ بجٹ میں پنجگور کیلئے جو ترقیاتی اسکیمات رکوائے تھے انہیں بجٹ سے نکال کر انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور سابقہ ترقیاتی اسکیموں کو منجمد کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان نے حالیہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں میں بندر بانٹ کر کے منتخب عوامی نمائندوں کے بجائے من پسند لوگوں کو نوازہ گیا اسی طرح وفاقی بجٹ بھی لفظوں کی ہیر پھیر ہے جس میں بلوچستان کیلئے کوئی میگاپروجیکٹ نہیں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں