بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی
بولان(قدرت روزنامہ)بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ۔ بولان سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ کوہ باش میں نامعلوم افراد نے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ گیس پائپ لائن اڑانے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔