بلوچستان میں زراعت کیلئے بجلی دورانیہ 3 گھنٹے اور وولٹیج انتہائی کم ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز،مسافرحضرات ،حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں ودیگر کا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت سولرائزیشن منصوبے میں روڑے اٹکارہی ہے ،وفاق کی جانب سے عدم تعاون پر وفاقی حکومت کامنصوبہ اپنے ذمہ لینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،زمیندارایکشن کمیٹی نے اپنے طورپر سبسڈی والے ٹیوب ویلزکیلئے ریکارڈ اکٹھا کرناشروع کیاہے حکومت بلوچستان ایکشن کمیٹی کے توسط سے 20دن میں منصوبے کو عملی شکل پہنا سکتی ہے . ان خیالات کااظہار زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمدشاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ، حاجی ولی محمد رئیسانی،حاجی عبد الجبار کاکڑ، سید عبد القہار آغا، حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نوراحمدبلوچ، کاظم خان اچکزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی شوکت، حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات، منیر شاہوانی، محمدیعقوب رئیسانی سوراب،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی، حاجی نبی بخش کردودیگر نے اپنے بیان میں کیا .

انہوں نے 28جون کو بلوچستان بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز،مسافرحضرات ،حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں ودیگر کا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی مخلصی پر انہیں داد پیش کرتے ہیں کہ اگر وفاق نے سولرائزیشن منصوبے میں ساتھ نہیں دیا تو صوبائی حکومت اپنے طورپر منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گا،وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک زمینداروں کی بجلی کے حوالے سے خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایاہے ،اس وقت بلوچستان میں عین سیزن میں بجلی کا دورانیہ 3گھنٹے ہیں وہ بھی وولٹیج کم ہے جس کی وجہ سے فصلات، باغات تباہ ہوجائیںگے اور پھر زمینداروں کے ان نقصانات کاازالہ ناممکن ہوگاوفاق معاملے کو مزید طول دے رہی ہے جس کے نقصانات کے اثرات صوبائی حکومت اور زمینداروں پر مرتب ہونگے ،زمیندار ایکشن کمیٹی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سولرائزیشن منصوبے کو زمیندارایکشن کمیٹی کے توسط سے عملی جامہ پہنائے ایکشن کمیٹی نے سبسڈی پرچلنے والے ٹیوب ویلزکے ریکارڈ کیلئے کام شروع کردیاہے جس پر تقریباََ آدھا کام مکمل ہوچکاہے جبکہ آدھا کام 10دن میں مکمل ہوسکتاہے ،صوبائی حکومت 20دن میں منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدام اٹھائے کیونکہ وفاق کے طرز رویہ سے معاملہ طول ہوتا دکھائی دے رہاہے . . .

متعلقہ خبریں