.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یہ فیصلہ قبضہ مافیاءکے خلاف ان ڈھیر ساری شکایات کے تناظر میں کیا ہے جس میں ایسی رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ ایک منظم مافیاءشریف النفس شہریوں خصوصاً بیوہ، یتیم اور بے سہارا افراد کی پراپرٹی پر قابض ہو کر مختلف حربوں سے جائیداد ہتھیانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے ، میر سرفراز بگٹی نے ایسی شکایات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران پر واضح کیا ہے کہ ریاست کے اندر قبضہ مافیاءکا نہیں بلکہ ریاست کا قانون چلے گا ایسا نہیں ہوسکتا کہ عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قبضہ گیروں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بہت جلد ان لے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا . .
متعلقہ خبریں