گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ میں گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔
سابق قومی کپتان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، جبکہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی رہی اور پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا تھا۔
ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔